ابنا: وزیر پٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے آج ایران کے جنوبی شہر عسلویہ پہنچنے کے بعد کہا کہ جنوبی پارس کی آئيل اور گيس فیلڈز ایران کی پٹرولیم صنعت میں نہایت اہمیت کی حامل ہیں اور تیل اور گيس کے ان میدانوں سے فائدہ اٹھانا وزارت پٹرولیم کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پارس میں بعض مرحلوں میں کافی پیشرفت ہوئي ہے اور ان مرحلوں کی تکمیل کےلئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر پٹرولیم نے پارس جنوبی آئيل اور گيس فیلڈز کا معائنہ کرنے کےلئے اس علاقے کا سفر کیا ہے۔
.......
/169